ممبئی .... بالی وڈ فلمساز سنجے لیلا بھنسالی اور وشال بھردواج حسین زیدی کی کتاب ”مافیا کوئنس آف ممبئی‘ ‘کے ایک باب پر مبنی فلم بنا رہے ہیں جس کے لئے دپیکا پڈکون اور عرفان خان سے بات ہورہی ہے۔ فلم میں دپیکا راہما خان عرف سپنا دیدی کا کردار ادا کرتی نظر آ سکتی ہیں جو اپنے شوہر کے قاتل داو¿د ابراہیم کو ختم کرنا چاہتی ہے۔ اس فلم میں عرفان ایک ایسے شخص کا رول نبھائیں گے جو راہما کی محبت میں پڑ کر ڈان کو ختم کرنے میں اس کی مدد کرتا ہے۔ ایسا کہا جارہا ہے کہ وشال بھردواج کے علاوہ سنجے لیلا بھنسالی نے بھی ’ مافیا کوئنس آف ممبئی‘ کے ایک باب کے حقوق حاصل کر لئے ہیں اور جلد ہی وہ ’کماٹھی پورا کی میڈم“ کے نام سے مشہور گینگسٹر’گنگو بائی کوٹھے والی‘کی سوانح حیات پر ایک فلم بنانے جا رہے ہیں۔انہوں نے اپنی فلم میں ’گنگوبائی‘ کے رول کے لئے پرینکا چوپڑا کو سائن کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ خیال ہے کہ سنجے ’گنگوبائی‘ کی زندگی سے بہت متاثر ہوئے ہیں۔ دونوں فلم سازوں کو ایک ہی کتاب کے مختلف ابواب کی خواتین مجرموں پر فلم بناتے دیکھنا کافی دلچسپ ہوگا۔