Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد ریجنوں میں ہلکی بارش اور بعض میں گرد وغبار

’طائف، اللیث، القنفذہ، اضم، بنی یزید اور العرضیات میں شام 8 بجے تک ہلکی بارش کا امکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ مکہ مکرمہ، الباحہ، عسیر اور جازان میں ہلکی بارش جبکہ ریاض، الجوف، قصیم، مشرقی اور شمالی ریجنوں میں گرد وغبار ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ ریجن کے شہروں طائف، اللیث، القنفذہ، اضم، بنی یزید اور العرضیات میں شام 8 بجے تک ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
’اسی طرح عسیر، جازان اور الباحہ میں بھی ہلکی بارش کے ساتھ تیز ہوا چلے گی جبکہ حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
’جبکہ ریاض ریجن کے شہروں وادی الدواسر، الدوادمی، الرین، الزلفی، شقرا اور الغاط میں گرد آلود ہوا چلے گی اور حد نگاہ متاثر ہوگی‘۔
’اس سے ملتی جلتی کیفیت قصیم ریجن اور مشرقی ریجن میں بھی ہوگی جہاں شام 7 بجے تک گرد اڑے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’شمالی حدود ریجن اور الجوف ریجن  اور حائل ریجن میں سردی کی لہر برقرار رہے گی جبکہ گرد آلود ہوا کے باعث حد نگاہ متاثر رہے گی‘۔
 

شیئر: