ریاض، دمام شاہراہ پر چلتی گاڑی میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، وڈیو وائرل
وڈیو وائرل ہونے پر لوگوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے (فوٹو: سکرین گریب)
سعودی عرب میں ریاض، دمام شاہراہ پر ایک شہری کی گاڑی میں اچانک آگ لگنے کی وڈیو وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے ٹریفک پولیس کو چاہئے کہ وہ گاڑیوں میں آگ بجھانے کے سیلنڈر لازمی رکھنے کا قانون دوبارہ جاری کرے۔
العربیہ کے مطابق سعودی شہری نے اپنے ساتھ پیش آنے والے حادثے کی وڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرتے ہوئے بتایا اچانک چلتی گاڑی سے دھواں نکلنے لگا جیسے ہی گاڑی کو روڈ سائیڈ میں کھڑا کیا آگ بھڑک اٹھی۔
وڈیو وائرل ہونے پر لوگوں کی جانب سے مختلف تبصرے کیے گئے۔
بعض کا کہنا تھا گاڑی میں آگ لگنے کی متعدد وجوہ ہیں جن میں وائرنگ پر اضافی لوڈ کا پڑنا اہم ہے۔
لوگ غیرمعمولی لائٹ لگاتے ہیں جس سے وائرنگ پراضافی بوجھ پڑتا ہے جو جل جاتی ہیں۔
جبکہ بعض کا کہنا تھا کہ وائرنگ کسی اچھے الیکٹریشن سے کرانا چاہئے۔
تاہم لوگوں نے اس بات پرزوردیا کہ ڈرائیوروں کو چاہئے کہ وہ ٹیمپریچر میٹر کا جائزہ لیتے رہیں تاکہ معلوم ہو سکے کہ گاڑی کا درجہ حرارت بڑھ رہا ہے یا نہیں۔