Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کے وزیرخارجہ اسد الشیبانی کو سعودی عرب کے دورے کی دعوت

اسد حسن الشیبانی نے سعودی عرب اور شام کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں مثبت امید کا اظہار کیا ہے (فوٹو: سانا)
شام کے وزیرخارجہ اسد حسن الشیبانی نے کہا ہے انہوں سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان کی مملکت کے دورے کی دعوت قبول کر لی ہے۔
عرب نیوز کے مطابق شامی وزیرخارجہ اسد حسن الشیبانی نے پیر کو اپنے ایکس اکاؤنٹ سے جاری کردہ بیان میں اس دورے کی تصدیق کی ہے۔
یہ شام کی نئی انتظامیہ کے وزیرخارجہ کے طور پر ان کا پہلا غیرملکی دورہ ہو گا۔
شام کی نیوز ایجنسی سانا کے مطابق اسد حسن الشیبانی نے کہا کہ ’ہم سعودی عرب کے ساتھ تمام شعبوں میں سٹرٹیجک روابط قائم کرنے کے لیے پرامید ہیں۔‘
رپورٹ کے مطابق اسد حسن الشیبانی نے سعودی عرب اور شام کے تعلقات کے مستقبل کے بارے میں مثبت خیالات کا اظہار کیا ہے۔‘
اسد حسن الشیبانی نے مزید کہا کہ ’اپنے ملک کی نمائندگی کرنا میرے لیے اعزاز کی بات ہے۔ میں اس دعوت کو تعاون اور بات چیت کے فروغ کے ایک موقعے کے لیے طور پر دیکھ رہا ہوں۔‘

شیئر: