Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سام سنگ ایس 25 سیریز جیمینائی ایڈوائنس کی سبسکرپشن مفت دے گی؟

سام سنگ ایس 25 سیریز کے مختلف ماڈلز کے ساتھ جیمینائی ایڈوانس کی مختلف دورانیے کی سبسکرپشن دی جائے گی۔ (اینڈرائڈ اتھارٹی)
22 جنوری کو سام سنگ کی ایس 25 سیریز کے ریلیز ہونے کے بارے میں افواہیں گردش کر رہی ہیں۔
گیجٹس 360 کے مطابق سام سنگ ایس 25 سیریز کی جانب سے صارفین کو جیمینائی ایڈوانس کی سبسکرپشن مفت دیے جانے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق گوگل نے سام سنگ کے ساتھ اپنی آرٹیفیشل انٹیلجنس (اے آئی) پراڈکٹ کے ٹرائل سبسکرپشن کے لیے شراکت داری قائم کی ہے۔
یہ ٹرائل سبسکرپشن تین ماہ سے لے کر ایک سال تک کے ہوں گے۔
اینڈرائڈ اتھارٹی کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ سام سنگ ایس 25 سیریز کے ذریعے گوگل اپنے پریمیئم اے آئی فیچرز کو صارفین کے استعمال کے لیے پیش کرے گا۔
گوگل سمجھتا ہے کہ اس آفر کو دینے کا مقصد یہ ہے کہ زیادہ سے زیادہ صارفین مفت میں جیمینائی ایڈوانس سروس کو حاصل کریں اور پھر جب یہ ٹرائل ختم ہو جائے تو اس کے بعد وہ ہی صارفین اسے رقم دے کر خریدیں۔
سام سنگ ایس 25 سیریز کے مختلف ماڈلز کے ساتھ جیمینائی ایڈوانس کی مختلف دورانیے کی سبسکرپشن دی جائے گی۔
ایس 25 سیریز کے سٹینڈرڈ ماڈل کو تین یا چھ مہینے تک کی سبسکرپشن ملے گی جبکہ پلس اور الٹرا ماڈلز کو نو ماہ یا ایک سال کی مفت سبسکرپشن ملے گی۔
یہاں واضح رہے کہ گوگل اور سام سنگ کی جانب سے اس خبر کی ابھی تک تصدیق نہیں کی گئی ہے۔

شیئر: