ممبئی۔۔۔۔مالابارہل کے ایک مکان میں آگ لگنے کے نتیجے میں ایک سینیئرڈاکٹر اور اسکی اہلیہ کو جو دھوئیں سے بیہوش ہوچکے تھے اسپتال میں داخل کرادیا گیا۔پولیس نے بتایا کہ تھانے کے سامنے واقع دلکشا بلڈنگ میں صبح 4بجے آگ بھڑک اٹھی۔ گراؤنڈ فلور پر آرتھوپیڈک سرجن ڈاکٹرکیکو اپنی اہلیہ ، بیٹی اور خادمہ کے ساتھ رہتے تھے۔ایک پولیس کانسٹبل نے عمارت کو شعلوں میں لپٹا دیکھ لیا جب پولیس والے گھر پہنچے تو دیکھا کہ خادمہ اور بیٹی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے تھے لیکن ڈاکٹر اور ان کی بیگم کو نہیں بچا سکے بعد میں جب دروازہ توڑ کراندر داخل ہوئے تو دونوں بیہوش تھے۔