’ریاض الجنہ میں نماز کے لیے پرمٹ کے وقت کی پابندی کی جائے‘
جمعرات 31 اکتوبر 2024 21:23
طے شدہ ڈیڈ لائنز پر عمل کریں۔ (فوٹو عاجل)
حرمین پبلک سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے کہ مسجد نبوی مدینہ منورہ میں ریاض الجنہ میں نماز کا پرمٹ حاصل کرنے کے بعد وقت کی پابندی کی جائے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حرمین فورس نے اپنے ایکس (ٹوئٹر) اکاؤنٹ میں کہا کہ ریاض الجنہ کا پرمٹ لینے کے بعد دن اور وقت کی پابندی انتہائی ضروری ہے۔
فورس کا کہنا ہے کہ مقررہ وقت پر اپنی حاضری کو یقینی بنائیں کیونکہ وقت کی پابندی نہ کرنے سے آپ خود بھی نقصان اٹھاتے ہیں اور دوسروں کے لیے بھی پریشانی کا سبب بنتے ہیں۔
حرمین پبلک سیکیورٹی فورس نے اس حوالے سے تمام لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس حوالے سے محتاط رہیں اور طے شدہ ڈیڈ لائنز پر عمل کریں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں