سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگ کی منتقلی یا تشہیر پر پابندی
قانون کی خلاف ورزی کرنے والے کو 20000 ریال جرمانے ہو گا۔ فائل فوٹو گیٹی امیجز
سعودی عرب کی وزارت داخلہ نے تصدیق کی ہے کہ سکیورٹی کی غرض سے نصب نگراں کیمروں کے استعمال کے قانون کے تحت سکیورٹی کیمروں کی ریکارڈنگز کی منتقلی یا تشہیر و اشاعت ممنوع ہے۔
عرب نیوز کے مطابق سکیورٹی کے لیے لگائے گئے کیمروں کی ریکارڈنگز صرف وزارت داخلہ یا ریاستی سلامتی کے ادارے کی منظوری، عدالتی حکم یا تحقیقاتی اتھارٹی کی درخواست پر منتقلی یا اشاعت کی جا سکتی ہیں۔
وزارت داخلہ نے وضاحت کی ہے کہ جو کوئی اس قانون کی خلاف ورزی کرے گا، اسے 20 ہزار ریال جرمانے کی سزا دی جائے گی۔
یہ سزا ان افراد پر بھی لاگو ہوگی جو قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ریکارڈنگز منتقل یا شائع کرتے ہیں یا سیکیورٹی نگرانی کیمروں کے نظام یا ریکارڈنگز کو نقصان پہنچاتے ہیں یا خراب کرتے ہیں۔