Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میٹرو کے مسافر ’درب کارڈ‘ ویڈنگ مشین کے ذریعے ری چارج کرائیں

کارڈ کے اجرا اور بیلنس کو ری چاج کے لیے آسان طریقہ کار ہے (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی عرب میں ریاض ریلوے کی جانب سے صارفین کی سہولت کےلیے خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کےلیے کوششیں کی جارہی ہیں۔
ریلوے کارڈ  ’ری چارج‘ کے لیے میٹروسٹیشن پر خود کار ’وینڈنگ مشین‘ فراہم کی گئی ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق ریاض میٹرو سروس کے معیار کو بہتربنانے اور صارفین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کےلیے میٹرو انتظامیہ نے جدید طرز کا ریلوے کارڈ ’درب‘ متعارف کرایا ہے۔
کارڈ کا اجرا یا اس کے بیلنس کو ری چاج کرنے کے لیے انتہائی آسان طریقہ کار مقرر کیا ہے جس کا مقصد صارفین کو سہولت فراہم کرنا ہے۔
’درب کارڈ‘ کو وینڈنگ مشین کے مخصوص مقام پراسکین کرنے سے کارڈ ریڈر فوری طور پر ڈیٹا کو ریڈ کرلیتا ہے جس کے بعد صارف کو مختلف آپشنز دیے جاتے ہیں جن کے مطابق صارف اپنی مرضی اور ضرورت کو دیکھتے ہوئے کارڈ میں بیلنس منتقل کردیتا ہے۔
واضح رہے ریاض میٹرو کا تیسرا ’نارنجی ‘ ٹریک کو شروع کرنے کے ساتھ  تمام 6  ٹریکس آپریشنل ہو چکے ہیں۔
تیسرے ٹریک کی مجموعی مسافت  40.7 کلومیٹر ہے جس کے 32 سٹیشنز ہیں۔
ریاض میٹرو کی مجموعی مسافت 176 کلومیٹر ہے جبکہ سٹیشنز کی مجموعی تعداد 85 ہے جن میں سے 4 سٹیشنز مرکزی ہیں جنہیں انتہائی جدید انداز میں تعمیر کیا گیا ہے۔
میٹرو کے 34 سٹیشن زمین سے اوپر بنائے گئے ہیں جبکہ 47 زیر زمین ہیں جن کے آمد رفت کے راستے جدا رکھے گئے ہیں تاکہ لوگوں کو دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

شیئر: