سعودی دارالحکومت کے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے ریاض میٹرو ایک اہم ضرورت بن گئی، اس کے تمام چھ ٹریک کھولے جانے کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد دفاتر یا تعلیمی اداروں میں جانے کے لیے میٹرو استعمال کررہی ہے۔
ریاض میٹرو صبح چھ سے رات 12 بجے تک سفر پر رہتی ہے جبکہ رات 12 سے صبح 6 بجے تک سروس معطل رہتی ہے۔ یہ سوال کیا جا رہا ہے اس وقت ریاض میٹرو کہاں ہوتی ہےـ
اخبار 24 نے ریاض میٹرو کے اعلی عہدیداروں سے رابطہ کیا اور اس بارے میں تمام تفصیلات حاصل کیں۔
أين يذهب #قطار_الرياض بعد منتصف الليل؟ وماذا يحدث له؟ #كل_درب_أقرب
— النقل العام لمدينة الرياض (@RiyadhTransport) January 5, 2025
جب یہ سوال کیا گیا کہ کیا میٹرو رات بارہ سے صبح 6 بجے تک سوتی ہے؟ تو اس کے جواب میں کہا گیا ’جی ہاں میٹرو سوتی ہے اور جب یہ آپریشن میں ہوتی ہیں تو اسے جاگنے کا وقت کہا جاتا ہے۔‘
ریاض میٹرو میں انرجی سسٹمز کے انفرا سٹرکچر مینٹیننس کے ڈائریکٹر انجینیئر محمد العقل نے بتایا ’میٹرو کا آٖپریشنل سفر رات بارہ بجے ختم ہوتا ہے، اس کے بعد میٹرو اپنے مراکز میں واپس آتی ہیں۔ اس دوران اگلی صبح میٹرو کے دوبارہ سروس میں آنے سے پہلے کئی طریقہ کار مکمل کیے جاتے ہیں‘۔
![](/sites/default/files/pictures/January/21/2025/5_metro_6.jpg)
محمد العقل نے کہا کہ ’رات بھر سٹاپ کے دوران میٹرو کی جانچ کی جاتی ہے اگرچہ یہ الیکٹرک سے چلتی ہے مگر اس میں ایسے انجن ہوتے ہیں جنہیں وقتا فوقتا تبدیل کرنے کی ضرورت رہتی ہے اس کے علاوہ میٹرو میں موٹرز اور اے سی سسٹم ہوتا ہے جنہیں چیک کیا جاتا ہے، میٹرو کے اندرونی حصے کو سینیٹائز کرنا بھی ضروری ہوتا ہے‘۔
’میٹرو کی سیفٹی اور کارکردگی یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اور اہم خدمات فراہم کی جاتی ہیں۔ 7 مراکز ایسے ہیں جہاں اگر میٹرو میں کسی خرابی کا پتہ چلتا ہے تو اسے وہیں درست کردیا جاتا ہے، اس میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔
![](/sites/default/files/pictures/January/21/2025/5_metro_9.jpg)