سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے بدھ کو یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماوں نے یوکرین، روس بحران کی حالیہ صورتحال اور اس کے حل کے لیے کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
سعودی ولی عہد اور یوکرینی صدر نے دونوں ملکوں کے تعلقات کا جائزہ لیا، مشترکہ مفاد کے امور، علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی گئی۔