سعودی سیکیورٹی فورس نے کہا ہے کہ السیل الکبیر روڈ کے دونوں اطراف ہر جمعرات اور سنیچر کو ٹرکوں کا داخلہ 2 ماہ تک مخصوص اوقات میں ممنوع ہوگا۔
المدینہ اخبار کے مطابق جنرل سیکیورٹی نے بتایا جمعرات 9 جنوری سے جمعہ 28 فروری 2025 تک ہر ہفتے جمعرات اور سنیچر کو دوپہر 2 سے رات 8 بجے تک طائف کے السیل الکبیر روڈ پر دونوں سمتوں سے ٹرکوں کے گزرنے پر پابندی ہوگی۔
مزید پڑھیں
-
الھدی شاہراہ بند ہونے کے بعد ’السیل‘ پر ٹریفک کا دباو بڑھ گیاNode ID: 883886
یہ پابندی اس وقت تک جاری رہے گی جب تک الھدی روڈ کو دوبارہ کام مکمل ہونے کے بعد بحال نہیں کردیا جاتا۔
سیکیورٹی فورس کا کہنا ہے ہنگامی صورتحال میں سیکیورٹی آپریشنز سینٹر 911 پر کال کی جا سکتی ہے۔
واضح رہے روڈ جنرل اتھارٹی نے اعلان کیا تھا کہ یکم جنوری 2025 سے طائف، الھدی شاہراہ دیکھ بھال کے کام کے باعث دو ماہ کےلیے بند رہے گی۔
اتھارٹی نے طائف جانے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس مدت کےلیے ’السیل الکبیر‘ کا متبادل راستہ اختیار کریں۔
طائف جانے والی الھدی شاہراہ اصلاح ومرمت کےلیے بند ہونے کے بعد متبادل راستے ’السیل‘ پر ٹریفک کا دباو بڑھ گیا تھا۔
جدہ و دیگرعلاقوں سے طائف کے لیے ایک ہی راستہ ہے جس کی وجہ سے اس شاہراہ پرٹریفک کا ازدحام دیکھا جارہاتھا۔