Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے برازیلی وزیر خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ

دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعے کو برازیل کے ہم منصب مورو ویرا نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق رابطے کے دوران دونوں دوست ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مشترکہ دلچسپی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی وزارت خارجہ نے جمعے کو ایک بیان میں کہا ہے کہ جاپان کے پارلیمانی نائب وزیر برائے امور خارجہ متسوموتو 11 سے 15 جنوری تک سعودی عرب اور اردن کا دورہ کریں گے۔
اس دورے کے دوران جاپانی وزیر سعودی اور اردنی حکام کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
بیان میں کہا گیا کہ جاپانی وزیر سنیچر 11 جنوری کو ریاض پہنچیں گے۔

شیئر: