سعودی عرب کے عسیر ریجن اور ریاض میں پولیس نے ایک عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث غیرملکیوں سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اخبار 24 نے محمکہ امن عامہ کے بیان کے حوالے سے بتایا ’عسیر ریجن میں مصری اور یمنی باشندوں کو ابتدائی قانونی کارروائی کے بعد پبلک پراسیکوشن کے حوالے کیا گیا ہے۔‘
عوامی مقام پر جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل تھی، شناخت کے بعد ملزمان کو حراست میں لیا گیا۔
| إدارة التحريات والبحث الجنائي بشرطة منطقة الرياض تباشر واقعة مشاجرة في مكان عام. pic.twitter.com/RThxUYklWq
— الأمن العام (@security_gov) January 11, 2025
جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والے شخص نے سائبر کرائمز کی روک تھام کےقانون کی خلاف ورزی کی۔
علاوہ ازیں ریاض پولیس کے کرمنل انویسٹی گیشن ڈیپارٹمنٹ نے عوامی مقام پر جھگڑے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کیا ہے۔
اس جھگڑے کی وڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں کو بھی تلاش کیا جا رہا ہے، ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔