Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بارش کے باعث ریاض میں سوق الاولین بند

’ریاض میں آج اتوار کو بارش ہوئی ہے جبکہ مطلع ابھی تک ابر آلود ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاض سیزن کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ بارش کے باعث آج سوق الاولین بند رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق دار الحکومت ریاض میں آج اتوار کو بارش ہوئی ہے جبکہ مطلع ابھی تک ابر آلود ہے۔
محکمہ موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ ریاض شہر میں رات 9 بجے تک موسلادھار بارش، گرج چمک اور تیز ہوا کا امکان ہے۔

شیئر: