Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کویت: سابق وزیر داخلہ کو کرپشن پر 14 سال قید کی سزا

’شیخ طلال وزارت داخلہ اور اس سے قبل وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالے ہوئے تھے‘ ( فوٹو: سبق)
کویت میں وزرا کی خاص عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ طلال الخالد کو کرپشن پر 14 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق عدالت نے حکومتی فنڈ میں کرپشن پر 95 لاکھ کویتی دینار واپس کرنے کا پابند کیا ہے۔
علاوہ ازیں ایک اور کیس میں انہیں 5 لاکھ دینار حکومتی خزانے میں جمع کرنے کا بھی پابند کیا ہے۔
واضح رہے کہ شیخ طلال الخالد الاحمد الصباح وزارت داخلہ اور اس سے قبل وزارت دفاع کا قلمدان سنبھالے ہوئے تھے۔
دونوں وزارتوں میں کرپشن پر ان کے خلاف وزرا کی خاص عدالت میں مقدمہ دائر کیا گیا۔

 

شیئر: