Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سونے کی قیمت: 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 317 ریال

ورلڈ گولڈ مارکیاٹ میں پیر کو سونے کے نرخ کم ہوگئے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں پیر 11 نومبر 2024 کو سونے کے نرخوں میں کاروبار کے آغاز سے کمی کا سلسلہ رہا۔
الیوم آن لائن کے مطابق عالمی گولڈ مارکیٹ میں پیر کو نرخوں میں بڑی کمی ہوئی جس کے اثرات دنیا بھر پر پڑے۔
24 قیراط ایک گرام کی قیمت 317.81 ریال رہی ایک دن قبل اس کے نرخ 323.66 ریال تھے۔
مملکت میں 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 291.33 ریال رہے۔
مملکت سمیت تمام خلیجی اور عرب ممالک میں 21 قیراط گولڈ پسند کیا جاتا ہے اس کے نرخ فی گرام 278.09 ریال تک رہے۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 238.36 ریال، 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 185.39 ریال تک آگئے۔
سعودی مارکیٹ میں پیر کو ایک اونس سونے کے نرخ 9885 ریال رہے جبکہ ایک کلو سونا 3 لاکھ 17 ہزار 810 ریال میں فروخت ہو رہا تھا۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: