مملکت میں بدھ کو سونے کے نرخوں میں فی گرام 3 ریال تک کا اضافہ
ایک اونس سونے کے نرخ 9900 ریال رہے۔ (فوٹو عاجل)
انٹرنیشنل مارکیٹ میں بدھ 20 نومبر 2024 کو سونے کے نرخ 2640.19 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئے جس کے بعد مملکت اور دنیا بھر کی دیگر مارکیٹوں میں سونے کی قیمت بڑھ گئی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کے نرخ 2625 ڈالر فی اونس تھے جس میں بدھ کو مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
تواصل کے مطابق سعودی مارکیٹ میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 318.18 ریال تک پہنچ گئے جبکہ گزشتہ روز اس کی قیمت 315 ریال تھی۔
22 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 291.66 ریال اور 21 قیراط ایک گرام کی قیمت 278.41 ریال رہی۔
18 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 238.63 ریال جبکہ 14 قیراط کے نرخ 185.60 ریال رہے۔
مملکت میں ایک کلو سونے کے نرخ 3 لاکھ 18 ہزار 180 ریال رہے جبکہ ایک اونس سونے کی قیمت 9900 ریال تھی۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں