مملکت میں جمعرات کو سونے کے نرخ، 24 قیراط ایک گرام 322 ریال
جمعرات 9 جنوری 2025 20:44
ایک اونس سونے کے نرخ 10 ہزار 27 ریال رہے۔ (فوٹو الیوم)
سعودی گولڈ مارکیٹ میں جمعرات 9 جنوری 2025 کو سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کے فوری لین دین کے حوالے سے قیمت 2657.38 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جس کے بعد اس کے اثرات دنیا بھر کی گولڈ مارکیٹوں پر پڑے۔
الیوم کے مطابق سعودی عرب میں جمعرات کو 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 322.54 ریال ہوگئے جبکہ 22 قیراط ایک گرام کی قیمت 295.66 ریال ہوگئی۔
عرب اور خلیجی ممالک میں سب سے زیادہ 21 قیراط کے سونے کا استعمال ہوتا ہے اس کی فی گرام قیمت 282.22 ریال رہی۔
18 قیراط ایک گرام کی قیمت 241.90 ریال اور 14 قیراط ایک گرام کے نرخ 188.15 ریال تک آگئے۔
مملکت میں ایک تولہ سونے کے نرخ 3760 ریال، ایک اونس سونے کے نرخ 10 ہزار 27 ریال رہے جبکہ ایک کلو سونا 3 لاکھ 22 ہزار 540 ریال میں فروخت ہوا۔