Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کابینہ کی جانب سے شام سے متعلق وزارتی اجلاس کے نتائج کی تعریف

کابینہ کا اجلاس منگل کو شاہ سلمان کی زیر صدارت ریاض میں ہوا ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے دارالحکومت میں شام کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والے وزارتی اجلاس کے نتائج کو سراہا ہے۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو ریاض میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ہوا جس شام کے حوالے سے منعقدہ وزارتی اجلاسوں میں وسیع پیمانے پر بین الاقوامی شرکت کی تعریف کی۔
جس کا مقصد شامی عوام کی انسانی اور معاشی سپورٹ کے علاوہ شام کو عبوری دور میں تمام شہریوں کےلیے ایک متحد، خود مختار اورمحفوظ ملک کے طور پر تعمیر نو میں مدد کرنا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق کابینہ نے زور دیا’ شام کو دہشت گردی، اس کی خود مختاری اورعلاقائی سالمیت کے خلاف کسی بھی جارحیت سے پاک ہونا چاہیے۔‘
کابینہ کو شاہ سلمان کو سینیگال کے صدرکے مکتوب، ولی عہد کے یوکرینی اور برازیلی صدور سے ہونے والے رابطوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اجلاس میں یونان کے وزیراعظم سے ولی عہد کی ملاقات، سعودی یونانی سٹریٹجک پارٹنر شپ کونسل اجالس کے نتائج کا بھی جائزہ لیا گیا۔
وزیراطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا ’کابینہ نے علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر بھی بات چیت کی۔ عالمی برادری سے مملکت کے اس مطالبے کا اعادہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی اسرائیلی خلاف ورزیوں کو روکنے کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔‘
علاقائی بحرانوں کو مزید پھیلنے سے روکنے، منصفانہ اور جامع امن کے حصول کی کوششوں کی سپورٹ کے لیے ریاستی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کے احترام کرنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔
اجلاس میں متعدد ملکوں سے معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں کی بھی منظوری دی گئی۔

 

شیئر: