سعودی عرب کی سیاحت کے لیے آنے والی ایک یورپی فیملی کا کہنا ہے سعودی عرب حقیقت میں بہت خوبصورت ہے اور یہاں کے لوگ اچھے ہیں۔
یورپی فیملی ان دنوں سعودی عرب کے فرسان جزیرے کے القندل جنگل میں چھٹیاں گزارنے پہنچی ہے۔
العربیہ چینل سے گفتگو کرتے ہوئے یورپی شہری فرینک جنیرا نے کہا وہ دوسری مرتبہ سعودی عرب اپنی چھٹیاں گزارنے آئے ہیں اس سے قبل العلا آچکے ہیں۔ یہ دوسرا موقع ہے کہ ہم فرسان جزیرے کے اس جنگل میں چھٹیاں گزارنے آئے ہیں۔ اس جزیرے کی تعریف سنی تھی۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں غیرملکی سیاحوں کی تعداد بڑھنے لگیNode ID: 725331
-
غیرملکی سیاح سے انگریزی بولنے والے معمر سعودی کی ویڈیو وائرلNode ID: 784621
-
الدرعیہ میں ’بونجور سعودی‘ سیاحوں کے لیے نئی ثقافتی منزلNode ID: 871811
فرینک جنیرا کا کہنا تھا میرا تعلق فرانس سے ہے اور میں اٹلی میں رہتا ہوں ہم یہاں سمندری محفوظ ماحول دیکھنا چاہتے تھے، یہ علاقہ ٹھنڈا اور پرکشش ہے۔
یورپی سیاح نے کہا کہ یہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں اور ہماری ہر پل مدد کرتے رہے۔
خاتون روزیٹا کا کہنا تھا وہ اٹلی کی رہائشی ہیں۔ یہاں آکر اچھا لگا۔ یہاں کے نظاروں سے بھرپور لطف اٹھایا ۔ سب سے بڑی بات لوگ بہت مہمان نواز اور پیار کرنے والے ہیں۔
یورپی لڑکی کا کہنا تھا وہ دوسری مرتبہ سعودی عرب آئی ہیں اور یہاں آکر بے حد خوش ہیں۔ چھٹیوں کو بھرپور انجوائے کررہی ہوں۔
فیملی کی ایک اور بچی جینس کا کہنا تھا انہیں سعودی عرب سے محبت ہے سب کچھ بہت اچھا لگ رہا ہے۔