Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ’ہنس زیمر‘سعودی قومی ترانے کی موسیقی پر کام کریں گے

ترکی آل الیشخ نے اپنے ایکس اکاونٹ پر اس کا اعلان کیا ہے ( فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے سربراہ ترکی آل الشیخ نے آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار ’ہنس زیمر‘ کے تعاون سے مملکت کے قومی ترانے کی موسیقی کو از سرنو مرتب کرنے کےاعلان کیا ہے۔
عکاظ کے مطابق آل الیشخ نے اپنے ایکس اکاونٹ پرلکھا ’آج میں ایسے شخص سے ملا جو ہمارے دور کا عظیم موسیقار اور آئیکن ہے ، ہم نے  مستقبل کے متعدد منصوبوں کے بارے میں بات کی جن میں سعودی قومی ترانے کی موسیقی کو مختلف آلات کے ساتھ ازسرنو ترتیب دینا شامل ہے۔
اس کے علاوہ’عربیہ‘ موسیقی، آئندہ ریاض سیزن میں موسیقی کے بڑے ایونٹ کا انعقاد شامل تھا۔‘
انہوں نے مزید کہا ’ فلم ’معرکہ یرموک‘ کے حوالے سے ساؤنڈ ٹریک کے بارے میں ان سے بات چیت کی گئی، امید ہے کہ حتمی معاملات طے پاجائیں گے۔‘

شیئر: