سعودی خاتون رائیڈر ارجوان عمار حائل ریلی کے لیے پرجوش
’ارجوان عمار مشرق وسطی میں سب سے کم عمر رائیڈر ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی خاتون رائیڈر ارجوان عمار حائل ریلی میں شرکت کے لیے پر جوش ہیں اور اور اپنا پہلا تجربہ یادگار بنانے کی خواہش مند ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ارجوان عمار مشرق وسطی میں سب سے کم عمر رائیڈر ہیں اور پہلی مرتبہ حائل ریلی میں شرکت کر رہی ہیں۔
انہوں نے اس شوق کا آغاز 2023 میں کیا تھا اور علاقائی طور پر نمایاں کارنامے انجام دیئے ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’حائل ریلی میں عالمی رائیڈروں کے ساتھ شرکت بہت بڑا چیلنج ہے جس سے وسیع تجربہ حاصل ہوگا‘۔
انہوں نے بتایا ہے کہ ’حائل ریلی کے لیے پوری تیاری کی ہے اور امید ہے کہ پوزیشن بھی حاصل کی جائے گی‘۔
یاد رہے کہ انہوں نے جدہ ریلی میں تیسری ، کنگڈم ریلی اور نیوم ریلی میں دوسری پوزیشن حاصل کی تھی۔
