شہریوں اور غیر ملکیوں نے ایک ہفتے میں 11 بلین ریال خرچ کردیئے
’سب سے زیادہ ریاض کے رہائشیوں نے خریداری کی ہے جن کی مجموعی رقم 4 بلین ریال سے زیادہ ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی سینٹرل بینک’ساما‘ نے کہا ہے کہ گزشتہ ہفتے سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے 11 بلین سے زیادہ خریداری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق ساما نے 19 جنوری سے 25 جنوری تک کی رپورٹ جاری کی ہے۔
سامانے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ ریاض کے رہائشیوں نے خریداری کی ہے جن کی مجموعی رقم 4 بلین ریال سے زیادہ ہے‘۔
’اسی طرح مکہ مکرمہ ریجن میں بھی 4بلین ریال کی رقم خرچ ہوئی ہے جبکہ مدینہ منورہ میں تین بلین ریال کی خریداری کی گئی ہے‘۔
’رہائشیوں نے کپڑوں اور جوتوں پر 614 ملین ریال، تعمیراتی سامان میں 330 ملین ریال اور تعلیم پر 141 ملین ریال خرچ کئے ہیں‘۔
’الیکٹرانک اشیا پر 145 ملین ریال، پٹرول پمپس پر 835 ملین ریال اور صحت پر 723 ملین ریال خرچ کئے ہیں‘۔
