Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان سے بلغاریہ اور ملائیشیا کے وزرائے خارجہ کا رابطہ

رابطے میں عالمی اور خطے کے صورتحال پر گفتگو ہوئی۔ (فوٹو عاجل)
سعودی وزیر خادجہ شہزادہ فیصل بن فرحان بن عبداللہ سے ملائیشیا اور بلغاریہ کے وزرائے خارجہ نے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور مختلف امور پر گفتگو کی ۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو ملائیشیا کے وزیر خارجہ داتو سری اوتاما الحاج محمد بن حسن نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا جس میں باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا گیا علاوہ ازیں عالمی اور خطے کے صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔
دوسری جانب بلغاریہ کے وزیر خارجہ جارج جارجیو نے بھی شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور باہمی تعلقات و دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
 

 

شیئر: