Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

رمضان میں حرمین ٹرین کی نشستوں میں 18 فیصد اضافہ

مسافروں کی سہولت کے لیے اضافی ٹرینین بھی چلائی جائیں گی(فوٹو ،ایکس )
سعودی ریلوے سروس ’سار‘ نے رمضان المبارک کے دوران مسافروں کی سہولت کے لیے حرمین ریلوے کی نشستوں میں 18 فیصد اضافہ کردیا ہے ۔
اخبار24 کے مطابق سعودی ریلوے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رمضان المبارک میں حرمین شریفین کے لیے مسافروں کی بڑی تعداد کی وجہ سے سیٹوں میں اضافہ کیا گیا ہے۔
ریلوے کی سیٹوں میں اضافے کے بعد رمضان سیزن میں مجموعی طورپر 16 لاکھ نشسیں دستیاب ہوں گی۔
گزشتہ برس کے مقابلے میں امسال رمضان لمبارک کے دوران ریل سروس میں بھی 21 فیصد اضافہ کیا جائے گا ۔ مجموعی طور پرحرمین آمد ورفت کے لیے ٹرینوں کی تعداد 3 ہزار 410 ہو جائے گی۔
سار انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے پہلے ہفتے کے دوران یومیہ 100 ریل گاڑیاں آپریشنل ہو بعدازاں سروس میں مرحلہ وار اضافہ کیا جائے گا۔ نصف رمضان المبارک میں ٹرینوں کی یومیہ تعداد 130 تک پہنچ جائے گی ۔
واضح رہے حرمین ٹرین کا شمار دنیا کی 10 ہائی اسپیڈ ٹرینوں میں ہوتا ہے جس کی فی گھنٹہ  رفتار 300  کلو میٹر ہے۔ حرمین ٹرین مکہ مکرمہ سے جدہ اور شاہ عبداللہ اکنامک سٹی سے ہوتی ہوئی مدینہ منورہ پہنچتی ہے۔

شیئر: