Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس کی دمام سے ریڈ سی ایئرپورٹ کےلیے پہلی پرواز

ریڈ سی انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائی گی (فوٹو: ایکس اکاونٹ)
سعودی لو بجٹ ایئرلائن فلائی ناس کی پہلی پرواز سنیچر 28 دسمبر کو دمام کے کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ریڈ سی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچی ہے۔
عاجل نیوز کے مطابق فلائی ناس کے نیٹ ورک میں ایک نئی ڈومیسٹک منزل شامل ہوگئی۔
  یہ اقدام مملکت میں ٹریول، ٹورازم سیکٹر کو وسعت دینے، ترقی دینے اور اس کی سپورٹ کےلیے فضائی کمپنی کی حکمت عملی کا حصہ ہے۔
دمام ایئرپورٹ سے روانگی اور ریڈسی انٹرنیشنل ایئرپورٹ آمد پر پرواز کے مسافروں کا خیرمقدم کیا گیا، اس موقع پر عہدیدار بھی موجود تھے۔
یاد رہے بحیرہ احمر سیاحتی پروجیکٹ کا افتتاح 2030 میں ہوگا۔ یہ منصوبہ 28 مربع کلومیٹر کے رقبے پر قائم کیا جائے گا۔
دمام انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے جو فلائی ناس کے چار آپریشن سینٹر میں سے ایک ہے، 28 دسمبر سے ریڈ سی انٹر نیشنل ایئرپورٹ کے لیے ہفتے میں دو پروازیں چلائی جائی گی۔
فلائی ناس 1500 سے زیادہ ہفتہ وار پروازوں کے ذریعے 70 سے زیادہ ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات سے خود کو جوڑے ہوئے ہے۔
2007 کے آغاز کے بعد سے 80 ملین سے زیادہ مسافروں کو سفر کی سہولت فراہم کر چکا ہے،اس کا ہدف سعودی وژن 2030 کے مطابق 165 ڈومیسٹک اور انٹرنیشنل مقامات تک پہنچنا ہے۔

شیئر: