Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلائی ناس آئندہ 5 سال میں ایک ہزار سعودی پائلٹوں کو ملازمت دے گی

47 کو پائلٹس کو کیپٹن کے عہدے پر ترقی دی گئی۔ (فوٹو فلائی ناس ایکس)
سعودی عرب اور مشرق وسطی کی لو بجٹ ایئرلائنز ’فلائی ناس‘ نے اپنے بیڑے اور آپریشنز کی مسلسل توسیعی منصوبے پر عمل کررہی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق فلائی ناس نے گزشتہ 18 ماہ کے دوران 170 سعودی پائلٹس کی گریجویشن کا اعلان کیا۔ نئے  گروپ میں ’ فیوچر پائلٹس‘ پروگرام کے 123 کو پائلٹ  اور کیپٹن کے عہدے پر 47 کو پائلٹ کو ترقی دی گئی۔ یہ کامیابی ایئرلائن کی جانب سے کو پائلٹ کی پوزیشن کےلیے 100 فیصد سعودائزیشن کی شرح کے حصول کے بعد ہے۔
 فلائی ناس کے سی ای او اور مینجنگ ڈائریکٹر بندر المھنا نے ’فیوچر پائلٹس‘  اور ’فیوچر انجینیئرز‘  جیسے خصوصی پروگراموں کے ذریعے سعودی ٹیلنٹ کو بااختیار بنانے کے لیے کمپنی کے عزم کا اعادہ کیا۔
جس کا مقصد سعودی مرد و خواتین کی صلاحیتوں کو فروغ دینا اور انہیں ہوابازی کے شعبے میں قائدانہ عہدوں کے لیے اہل بنانا ہے۔
انہوں نے 2024 کے دوران کمپنی کی شاندار کارکردگی کا بھی ذکر کیا جس میں ایئربس کے ساتھ دنیا کے سب سے بڑے طیاروں کے معاہدے پر دستخط کرنا شامل ہے۔
بندر المھنا نے آئندہ پانچ برسوں میں ایک ہزار سے زائد سعودی پائلٹوں کو ملازمت دینے کے منصوبے کےبارے میں بتایا جو 2030 تک فلائی ناس کے بیڑے کے سائز کو دگنا کرکے 160 طیاروں  تک پہنچا نے کے ہدف کے مطابق ہے۔
جولائی میں فلائی ناس نے ایئربس سے 160 نئے طیارے خریدنے کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، یہ مشرق وسطی  میں سب سے بڑا طیاروں کی خریداری  ہے جو سول ایوی ایشن  کی حکمت عملی کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے کمپنی کی صلاحیتوں میں اضافہ کرے گی۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: