Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

گولڈن ایگزیبیٹر ٹائٹل سعودی فوٹو گرافر کے نام

انہیں اپنی پچاس مختلف تصاویر پر 250 سے زیادہ لائک ملے ہیں ( فوٹو: العربیہ)
سعودی فوٹو گرافر رائد بن عبداللہ المالکی نے فیڈریشن آف ایشین فوٹو گرافر کی جانب سے گولڈن ایگزیبیٹر ٹائٹل (جی اے پی یو) حاصل کیا ہے۔ 
العربیہ نیٹ کے مطابق رائد بن عبداللہ المالکی نے اس سے قبل 20 مختلف ملکوں میں فوٹو گرافی کی انٹرنیشنل آرگنائزیشن کے یہاں رجسٹرڈ 30 سے زیادہ بین الاقوامی سیلونز میں حصہ لیا تھا۔ 
سعودی فوٹو گرافرکو اپنی پچاس مختلف تصاویر پر 250 سے زیادہ لائک ملے۔ 


یہ کامیابی برسہا برس کی مسلسل محنت کے بعد حاصل ہوئی ہے۔(فوٹو: العربیہ)

رائد بن عبداللہ المالکی نے اعزاز ملنے پر کہا کہ’ انہیں یہ کامیابی برسہا برس کی مسلسل محنت کے بعد حاصل ہوئی ہے۔‘  
’متعدد بین الاقوامی پلیٹ فارمز پرسعودی عرب کی نمائندگی کی۔ ملکی اور بین الاقوامی کئی ایوارڈ مل چکے ہیں حال ہی میں سلطنت عمان سے گولڈ میڈل اور بنگلہ دیش سے دو میڈل مل چکے ہیں۔‘ 
انہوں نے بتایا کہ ’وہ 2009 سے فوٹو گرافی کررہے ہیں۔ اس دوران وطن عزیز سعودی عرب میں مختلف ثقافتوں کو اجاگر کرنے  والی متعدد تصاویر تیارکی ہیں۔‘

شیئر: