ریاض کے نواحی علاقے درعیہ میں کہانی سنانے کے تہوار کا اہتمام کیا گیا، جس کا مقصد بچوں میں مطالعے اور کہانیاں سننے اور سنانے کا شوق بڑھانا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی واس کے مطابق درعیہ سٹوری ٹیلنگ فیسٹیول 8 فروری کو اختتام پذیر ہوا جس میں کم عمر بچوں کے لیے کہانی سنانے کے فن کو اجاگر کرتے ہوئے شاندار روایت قائم کی گئی۔
مزید پڑھیں
-
جدید سعودی عرب کی بنیاد کیسے پڑی؟
Node ID: 435026
-
ریاض میں ’الدرعیہ نائٹس‘ میوزک فیسٹول کا آغاز
Node ID: 731001
-
درعیہ میں ’لیالی نائٹس‘ تقریبات 10 مارچ تک جاری رہیں گی
Node ID: 830526
درعیہ سیزن کے مختلف رنگا رنگ پروگراموں کے ساتھ منعقد کیا جانے والا یہ فیسٹیول ’ثقافتی تجسس آپ کی تفریح ‘ کے عنوان سے تھا۔
درعیہ سیزن کے دوران اس فیسٹیول کو ایک سحرانگیز دنیا میں تبدیل کر دیا گیا جہاں نئی نسل مختلف پویلینز میں سیر کرتے ہوئے متعدد صحت مند سرگرمیوں سے مستفید ہوتی رہی۔
فیسٹیول میں شریک بچوں کے تخیل کی دنیا کو وسعت دینے کے لیے یہاں موجود ادبی شخصیات اور کہانی سنانے کے پیشہ سے منسلک افراد نے دلچسپ اور متاثر کن کہانیاں زبانی سنائیں۔
بچوں کو معروف اور من پسند کتاب ’کلیلہ و دمنہ‘ کی کہانیوں سے متاثرہ دنیاؤں میں لے جا کر یہاں ایک شیڈو شو میں منفرد تجربہ فراہم کیا گیا جس میں فن اور ادب کا حسین امتزاج نظر آرہا تھا۔

نسل نو کو اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے یہاں سٹوری رائٹنگ اینڈ ڈرائنگ کارنر بھی موجود تھے جہاں بچوں نے سنی گئی کہانیوں کو تصویری اشکال میں ڈھال کر تخیل کی دنیا کی عکاسی کی۔
اسی طرح تھیٹر میں ایسے فنکارانہ مظاہرے بھی شامل کئے گئے تھے جس میں ناظرین براہ راست شامل ہو سکتے تھے جو بچوں کے لیے خاص دلچسپی کا باعث بنے۔
