Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں ’الدرعیہ نائٹس‘ میوزک فیسٹول کا آغاز

الدرعیہ میں 21 اکتوبر کو دوسرے سپورٹس، تفریحی سیزن کا آغاز ہوا تھا ( فوٹو عرب نیوز)
سعودی عرب کے سب سے اہم تاریخی شہروں میں سے ایک الدرعیہ ’الدرعیہ نائٹس‘ فیسٹیول میں شام کے وقت عرب موسیقی، ثقافت اور کھانے کے لیے مقامی اور غیرملکی مہمانوں کا خیر مقدم کر رہا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  تاریخی شہر الدرعیہ ایک ممتاز ورثہ کی جگہ ہے اور مشہور ترین بین الاقوامی ٹورنامنٹس، ایونٹس اور دیگر سرگرمیوں کے لیے ایک عالمی منزل ہے۔
’الدرعیہ نائٹس‘ ہر عمر کے لیے سرگرمیاں پیش کرتی ہے جس میں فنکارانہ پرفارمنس، لائیو میوزک، اعلیٰ معیار کے ریستوران اور کیفے کے ذریعے تیار کردہ مزیدار کھانے شامل ہیں۔
سعودی عرب اورعرب دنیا کے ستاروں کو اس فیسٹیول میں مستند عربی موسیقی کی شام کے لیے اکٹھا کیا جائے گا۔
یہ ایونٹس ’الدرعیہ سیزن‘ کے دوسرے سال کا حصہ ہیں جس کا آغاز اکتوبر میں کئی کھیلوں اور ثقافتی پروگراموں کے ساتھ ہوا جس سے ہزاروں مقامی اور بین الاقوامی وزیٹرز لطف اندوز ہوئے۔
الدرعیہ سیزن ہسپانوی سپرکپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے آغاز تک جاری ہے جو 11 سے 15 جنوری تک منعقد ہو گا اوراس میں ریال میڈرڈ، بارسلونا، ویلنسیا اورریئل بیٹس شامل ہیں۔
ہسپانوی ٹورنامنٹ کے بعد 18 جنوری کو میلان اور انٹر کے درمیان اطالوی سپر کپ اور پھر 27 اور 28 جنوری کو اے بی بی ایف آئی اے فارمولا ای ورلڈ چیمپیئن شپ مقابلے منعقد ہوں گے۔
واضح رہے کہ الدرعیہ میں 21 اکتوبر 2022 کو دوسرے سپورٹس تفریحی سیزن کا آغاز ہوا تھا۔
عرب نیوز کے مطابق الدرعیہ اکتوبرسے فروری تک دنیا کے چند اہم سپورٹس مقابلوں کی میزبانی کرے گا جس میں کچھ معروف کھلاڑی حصہ لیں گے، اس کے ساتھ ہی کنسرٹ اور دیگر تقریبات بھی ہوں گی۔
الدرعیہ نے کئی ثقافتی اور تفریحی تقریبات کے انعقاد میں اپنی کامیابی کے علاوہ سپورٹس کے بہت سے بین الاقوامی مقابلوں کی بھی میزبانی کی ہے۔

شیئر: