Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی ورلڈ ٹریول مارکیٹ نمائش میں شرکت

نمائش میں 182 ممالک سے تقریباً پانچ ہزار نمائش کنندگان موجود تھے۔ فوٹو عرب نیوز
درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے لندن میں سات سے 09 نومبر تک ہونے والی اس سال کی ورلڈ ٹریول مارکیٹ نمائش میں حصہ لیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق  یہ نمائش ٹریول انڈسٹری میں سب سے اہم بین الاقوامی ایونٹس میں شمار کی جاتی ہے، رواں سال اس نمائش میں 182 ممالک سے تقریباً پانچ ہزار نمائش کنندگان موجود تھے۔

نمائش ٹریول انڈسٹری میں اہم انٹرنیشنل ایونٹس میں شمار ہوتی ہے۔ فوٹو عرب نیوز

مملکت کی جانب سے موجود 'درعیہ، دی سٹی آف ارتھ' کے پیغام کے ساتھ پویلین میں درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے تاریخی اعتبار کی خصوصیت والے مقام درعیہ کوعمدہ سیاحتی  مقام کے طور پر پیش کیا ۔
اس کے علاوہ سعودی عرب  کے ورثے اور ثقافت کو محفوظ رکھنے اور منانے کے لیے کی جانے والی کوششوں کو پویلین میں اجاگر کیا گیا۔
درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے یونیسکو کے عالمی ثقافتی ورثہ کی سائٹ الطریف اور ریاض کے نواح میں البجیری پارک درعیہ جہاں بہترین کھانوں کے ساتھ  منفرد سیاحتی مراکز ہیں۔

ورلڈ ٹریول مارکیٹ  نے سیاحت کی صنعت کو شاندار پلیٹ فارم دیا ہے۔ فوٹو ٹوئٹر

درعیہ گیٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو افسر جیری انزیریلو نے نمائش میں مختلف سیاحتی مراکز کے لیے توجہ مرکوز کرنے والی تقریب کے ایک خصوصی پینل گفتگو میں حصہ لیا۔
اس موقع پر سی ای او جیری انزیرلو نے بتایا کہ ہم لندن میں ہونے والی اس نمائش کے ذریعے ایک بار پھر درعیہ کو دنیا کے سامنے ایک بہترین سیاحتی مرکز کے طور پر متعارف کرانے پر خوشی محسوس کر رہے ہیں۔
جیری نے کہا ہے کہ ورلڈ ٹریول مارکیٹ لندن نے دنیا بھر میں قائم سیاحت کی صنعت کو حقیقی طور پر متعارف کرانے کے لیے ایک بار پھر شاندار پلیٹ فارم مہیا کیا ہے۔
 
  • واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں

شیئر: