Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دبئی میں گزشتہ سال 18.7 ملین سے زیادہ بین الاقوامی سیاحوں کی آمد

سیاحوں کی یہ تعداد 2023 کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہے ( فوٹو: امارات الیوم)
دبئی نے گزشتہ برس 18.7 ملین سے زیادہ بین الاقوامی سیاحوں کا خیرمقدم کیا جو 2023 کے مقابلے میں 9 فیصد زیادہ ہیں۔
یہ کامیابی عالمی سیاحت کے مرکز کے طور پر دبئی کی پوزیشن کو مستحکم کرتی ہے۔
امارات الیوم کے مطابق دبئی کے اکنامک اینڈ ٹورازم ڈیپارٹمنٹ کا کہنا ہے’ سٹریٹجک سرمایہ کاری، انفرا سٹریکچر کی ترقی اور بین الاقوامی ایونٹس نے دبئی کی جانب سیاحوں کو راغب کیا۔‘
دبئی کے ولی عہد شیخ حمدان بن محمد بن راشد آل مکتوم نے کہا’ دبئی میں ٹورازم کا فروغ دبئی کے اقتصادی ایجنڈے کے مطابق ہے جس کا مقصد ایک اہم کاروباری اور تفریحی مقام کے طورپر دبئی کی حیثیتت کو مستحکم کرنا ہے۔‘
انہوں نے ترقی کو برقرار رکھنے میں انوویشن، ٹیلنٹ کے حصول اور غیرملکی سرمایہ کاری کے کردار پر زور دیا۔
 2024 کے دوران 832 ہوٹلوں کے کمروں کی تعداد ایک لاکھ 54 ہزار16 تک پہنچ گئی۔
 دبئی کے فائیو سٹار لگژری ہوٹلز کے کمروں کا حصہ 35 فیصد یعنی 168 ہوٹل کے 53.9 ہزار کمرے، فور سٹار کے 28 فیصد، تھری سٹار کا کل ہوٹل مارکیٹ میں حصہ 19.4 فیصد، ہوٹل اپارٹمنٹس کا حصہ 17 فیصد ہے۔

 

 

شیئر: