متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کے نرخوں میں 3.25 درھم سے 3.75 درھم فی گرام تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
جیولری شاپس اور شورومز مالکان کا کہنا ہے یہ اضافہ گزشتہ 6 ہفتوں سے جاری ہے۔ اب تک فی گرام 25.5 درھم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق سونے اور زیورات کا کاروبار کرنے والوں کا کہنا ہے قیمتوں میں مسلسل اضافے نے خریداروں کو سونے کے سکوں اور بسکٹس کی فروخت پر راغب کیا ہے۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں سونا مزید مہنگا، پرانے زیورات کی فروخت بڑھ گئیNode ID: 877908
-
تعطیلات اور نئے سال کی آمد، دبئی میں سونے کی خریداری بڑھنے لگیNode ID: 883652
-
امارات میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئےNode ID: 885045
گزشتہ ہفتے کے آخر میں 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخوں میں 3.75 درھم اضافہ ہوا۔ اس کی قیمت 339.75 درھم تک آگئی۔ 22 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ بڑھ کر 314.75 درھم ہوگئے۔ ساڑھے 3 درھم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
21 قیراط ایک گرام کی قیمت 3.25 درھم اضافے کے بعد 304.50 درھم ہوگئی۔ 18 قیراط ایک گرام کے نرخ 61 درھم تک آگئے اس میں بھی 3.25 درھم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
ایک شوروم کے مینجر نے کہا فی الحال نئے زیورات کی فروخت میں کمی ہے۔ اس وقت سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح تک پہنچ چکی ہیں۔
اس وقت زیادہ تر سیاح صرف احباب کو تحائف دینے کے لیے خریداری کر رہے ہیں۔ قیمتیں مزید بڑھنے پر سونے کے بسکٹس کی طلب میں اضافہ متوقع ہے۔
ایک گولڈ شاپ کے مالک کا کہنا تھا مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے بسکٹس اور سکوں کی فروخت جاری ہے۔ آنے والے دنوں میں ان کی فروخت میں مزید اضافہ ہوگا۔