سعودی عرب کی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے تحت نئے امدادی قافلے طبی سامان لے کر غزہ پہنچے ہیں۔
یہ جنوبی غزہ کی پٹی کے ہسپتالوں اور صحت مراکز میں فلسطینی عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی مہم کا ایک حصہ ہے۔
مزید پڑھیں
-
غزہ اور شام کےلیے دو مزید سعودی امدادی طیارے پہنچ گئےNode ID: 885243
ایس پی اے کے مطابق سعودی سینٹر فار کلچر اینڈ ہیریٹج نے جو غزہ کی پٹی میں شاہ سلمان مرکز کا ایگزیکٹیو پارٹنر ہے، متعلقہ حکام کے ساتھ مل کر امداد کی تقسیم کی تیاری کررہی ہے۔
موجودہ صورتحال میں ہسپتالوں اور صحت مراکز کو طبی سامان کی شدید قلت کے باعث مشکلات کا سامنا ہے۔
یہ امداد سعودی عرب کے انسانی کردار کے فریم ورک کے تحت آتی ہے جس کا مقصد مختلف بحرانوں اور مصائب میں فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے رہنا ہے۔
یاد رہے شاہ سلمان مرکز غزہ پٹی کے متاثرین کی مدد کے لیے فضائی پل بھی قائم کیے ہوئے ہے۔
سعودی عرب نے 20 ایمبولینسیں بھی بھیجی ہیں جبکہ غزہ کے فلسطینی متاثرین کی مدد کے لیے عطیات مہم بھی چلائی گئی۔