Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داخلی عازمین کن صورتوں میں حج پیکیج کینسل کرا سکتے ہیں؟

ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کی صورت میں وضاحت کرنا ہوگی۔ (فوٹو عکاظ)
وزارت حج وعمرہ کا کہنا ہے کہ داخلی عازمین کے لیے حاصل کیے گئے سروسز پیکیج مخصوص صورت میں ہی واپس کیے جاسکتے ہیں۔ بک کیے گئے پیکیج کو کینسل کرانے اور رقم واپس لینے کے لیے ’نسک پلیٹ فارم‘ یا وزارت کی ویب سائٹ پر اطلاع دینا ضروری ہے۔
عکاظ اخبار نے وزارتِ حج وعمرہ کی جانب سے جاری بیان کے حوالےسے مزید کہا ہے کہ ’4 صورتوں میں داخلی عازمین کے بک کیے گئے پیکیجز کو کینسل کرایا جاسکتا ہے۔
اگر عازم حج کا انتقال ہو جائے یا شوہر فوت ہوجائے، ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونے کی صورت میں وضاحت کرنا ہوگی کہ حادثہ کن تاریخوں میں ہوا اور صحت کی حالت کیا ہے۔
وزارت حج کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کا جسمانی نقصان ہونے  یا بیماری کی وجہ سے ہسپتال میں زیر علاج رہنے پر، مذکورہ صورتوں میں ہسپتال کی رپورٹ منسلک کرنا ضروری ہوگا جو عربی میں ہو۔ نجی ہسپتال میں زیر علاج رہنے والوں کے لیے ضروری ہے کہ میڈیکل رپورٹ کو ادارہ امور صحت سے تصدیق کرایا جائے۔
 

 

شیئر: