Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران فضائیہ کے طیاروں کا فلائی پاسٹ ہوگا

ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی کراچی میں ہونے والی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستان کی فضائیہ کے طیارے فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔
سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن نے فلائی پاسٹ کے متعلق ایئرلائنز کو نوٹم کے ذریعے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
19 فروری کو پاکستانی فضائیہ کے طیارے چیمپئنز ٹرافی کی تقریب میں فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کریں گے۔
اس دوران کراچی آنے والی کمرشل پروازوں کو احتیاط کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
احتیاطی تدابیر کے طور پر کمرشل پروازوں کو اضافی فیول رکھنے کی بھی ہدایت کر دی گئی ہے۔
پہلی بار چیمپئنز ٹرافی کی افتتاحی تقریب کے دوران پاکستانی فضائیہ کا فلائی پاسٹ ہوگا۔
فلائی پاسٹ کے دوران مخصوص ایئر کوریڈور بند ہوگا۔
اس حوالے سے سوی ایوی ایشن نے باقاعدہ نوٹم جاری کر دیا ہے۔
مخصوص کوریڈور فلائی پاسٹ اور اُس کی ریہرسل کے لیے 17 سے 19 فروری تک دوپہر ڈھائی بجے سے تین بجے تک مصروف رہے گا۔
خیال رہے کہ 19 فروری کو کراچی میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے پہلے میچ میں دفاعی چیمپئن پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان 1996 کے بعد پہلی مرتبہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ کی میزبانی کر رہا ہے۔  

 

شیئر: