Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مدینہ بس سروس سے ایک سال میں 2 ملین افراد کا سفر

بس سروس مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں میں سے ایک ہے (فوٹو ایکس اکاونٹ)
مدینہ بس سروس سے سفر کرنے والوں کی تعداد 2024 کے دوران 2 ملین سے تجاوز کرگئی جنہیں 164 ہزار ٹرپس کے ذریعے ان کی منزل تک پہنچایا گیا۔
الوطن کے مطابق یہ بسیں مختلف روٹس پر چلتی ہیں اورمقررہ اوقات کے مطابق مخصوص سٹاپ پر رکتی ہیں۔ وہاں سے شہریوں، مقیم غیرملکیوں اور زائرین  کو  مسجد نبوی پہنچاتی ہیں اور  واپسی پر ان کی منزل تک پہنچاتی ہیں۔
مدینہ بس سروس رمضان کے دوران بسوں کی تعداد اور آپریٹنگ ٹائمنگ بڑھاتے ہوئے شٹل سروس شروع کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ رمضان میں مقررہ سٹاپس سے لوگوں کی بڑی تعدد کو مسجد نبوی اور مسجد قبا پہنچائے گی۔
مدینہ بس سروس جو مدینہ ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے منصوبوں میں سے ایک ہے، کے تحت 106 سٹاپس ہیں۔
یہ بسیں شمسی توانائی سے چلتی ہیں۔ روٹ میپ اور سروس شیڈول کے ساتھ ڈسپلے سکرین سے لیس ہیں۔ مختلف علاقوں کے لیے الگ نمبرز کی بسیں ہیں۔ یہ بسیں سفر اور سیاحت کی خدمات کے علاوہ مساجد، تاریخی مقامات، صحت مراکز سمیت شہر کے اہم مقامات تک اپنی خدمات فراہم کرتی ہیں۔
 

 

شیئر: