شہزادہ فیصل بن فرحان کی جی 20 اجلاس میں شرکت، چینی، برطانوی اور دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
شہزادہ فیصل بن فرحان کی جی 20 اجلاس میں شرکت، چینی، برطانوی اور دیگر وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں
جمعرات 20 فروری 2025 20:10
دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو جوہانسبرگ میں جی 20 کے وزرائے خارجہ اجلاس کے افتتاحی سیشن میں شرکت کی ہے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان سے جمعرات کو جوہانسبرگ میں اجلاس کے دوران جی 20 کے وزرائے خارجہ نے ملاقاتیں بھی کیں۔
ایس پی اے کے مطابق فرانس کے ہم منصب جین نویل باروٹ نے ملاقات میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بات چیت کی گئی۔(فوٹو: ایس پی اے)
علائائی صورتحال، حطے کے اسحتکام اور امن کے حصول کے حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
آسٹریلوی ہم منصب پینی وونگ سے ملاقات میں مشترکہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور انہیں ترقی دینے طریقوں کا جائز لیا گیا۔
مشترکہ دلچسپی کے اہم علاقائی اور بین الاقوامی امور اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بات چیت کی گئی۔
چینی وزیر خارجہ وانگ ی سے ملاقات میں سعودی چین تعلقات اور مختف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا
مشترکہ دلچسپی کے امور اور کثیر الجہتی تعاون کو تیز کرنے کے علاوہ حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
برطانوی ہم منصب سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات، مشترکہ تعاون، علاقائی و بین الاقوامی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر جنوبی افریقہ میں سعودی سفیر فیل بن فلاح الحربی اور وزیر خارجہ کے دفتر کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ولید السماعیل بھی موجود تھے۔