متحدہ عرب امارات میں دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں گزشتہ 9 ہفتوں سے سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔
گزشتہ ایک ہفتے کے دوران سونے کے مختلف قیراط فی گرام کے نرخوں میں 75 فلس سے ایک درھم کے درمیان اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
گزشتہ 9 ہفتوں کے دوران سونے کی فی گرام قیمت میں 40.75 درھم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔
مزید پڑھیں
-
متحدہ عرب امارات میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئےNode ID: 877579
-
دبئی میں سونے کی قیمتوں میں 6.25 سے 7.5 درھم فی گرام کمی ریکارڈNode ID: 883397
-
دبئی اور شارجہ میں سونے کی فی گرام قیمتوں میں 25.5 درھم تک اضافہNode ID: 885383
شورومز مالکان کا کہنا ہے لوگ مستقبل میں سونے کے نرخوں میں متوقع اضافے کے پیش نظر بچت کےلیے خریداری کر رہے ہیں۔
ایک گولڈ شوروم کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا طویل ترین سلسلہ ریکارڈ کیا گیا ۔ کچھ لوگ 9 ہفتوں کے دوران ہونے والے 40 درھم فی گرام کے اضافے کو کیش کرا رہے ہیں اور مستقبل کے لیے بھی خریداری کررہے ہیں۔
ایک جیولری شاپ کے مینجر کا کہنا تھا اس وقت سونے کے نئے زیورات کی خریداری اور مانگ سست ہے۔سونے کی قیمت میں حد سے زیادہ اضافہ ہوچکا ہے۔ ہر روز قیمت بڑھتی ہی جارہی ہے۔
گولڈ اینڈ جیولری کمپنی کے ڈائریکٹر کا کہنا تھا گزشتہ کئی ہفتوں سے سونے کی قیمت میں اضافہ ہی ہورہا ہے جو ایک ریکارڈ ہے ماضی میں ایسا نہیں ہوا جس کی وجہ سے مارکیٹ میں خریداری نہ ہونے کے برابر ہے۔
ایک جیولری شوروم کے سیلز مینجر کا کہنا تھا اس وقت نئے زیورات کی مانگ زیادہ تر سیاحوں تک محدود ہے جو زیورات تحائف میں دینے کے لیے خریداری کرنے مارکیٹ آرہے ہیں۔
امارات میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 24 قیراط ایک گرام کے نرخ 353.75 درھم رہے جس میں ایک درہم کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
22 قیراط کے نرخ بھی ایک درھم اضافے سے 329.25 درھم ہوچکے ہیں۔
21 قیراط کے نرخ 75 فلس اضافے کے بعد 315.50 درھم ہوگئے۔ اسی طرح 18 قیراط فی گرام کی قیمت 270.50 درھم ہے۔ایک ہفتے میں 75 فلس کا اضافہ ہوا ہے۔