امارات: 2 ہفتوں میں سونے کے نرخوں میں فی گرام 23 درھم کی کمی
ہفتے کے آخر تک 11.25 درھم سے 14.5 درھم فی گرام کمی ہوئی۔ (فوٹو الامارات الیوم)
متحدہ عرب امارات کی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ دو ہفتوں کے دوران سونے کے نرخوں میں 23.25 درھم فی گرام تک کی کمی واقع ہو چکی ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق سونے کے نرخوں میں مسلسل دوسرے ہفتے کے آخر تک کمی کا سلسلہ جاری رہا۔ اس ہفتے کے آخر تک 11.25 درھم سے 14.5 درھم فی گرام تک کی کمی واقع ہو چکی تھی۔ اس طرح 2 ہفتوں کے اختتام پر ایک گرام سونے کے نرخوں میں کل کمی 23 ریال سے زیادہ کی ہو چکی ہے۔
دبئی اور شارجہ کی گولڈ مارکیٹوں میں 24 قیراط کے نرخوں میں 14.50 درھم کمی کے ساتھ 301.75 درھم تک ہو چکے ہیں جبکہ 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 287.50 درہم تک آچکے ہیں جس میں 13.50 درھم کی کمی واقع ہوئی ہے۔
21 قیراط ایک گرام میں 13 درھم تک کی واقع ہو چکی ہے اور اس کے نرخ 278.5 درھم ہوچکے ہیں۔ 18 قیراط کی قیمت میں 11.25 درھم کی کمی واقع ہوئی ہے اور اس کے نرخ 238.75 درھم ہو گئے ہیں۔
ایک گولڈ شاپ کے مینجر نے کہا کہ مارکیٹ میں اس وقت سونے کی قیمتیں کم ہونے پر بسکٹس کی مانگ زیادہ ہے اور قیمت میں کمی سے مارکیٹ میں خریداری کے حوالے سے چہل پہل بڑھی ہے۔
ایک اور شوروم کے سیلز مینجر کا کہنا تھا کہ مسلسل دوسرے ہفتے سونے کے نرخوں میں کمی سے بڑی مقدار میں بسکٹس اور کوائنز کی خریداری ہو رہی ہے۔ گاہک کمی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسے بچت اورسرمایہ کاری کے مقصد سے خرید رہے ہیں۔
ایک اور گولڈ سٹور کے سیلز مین کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں سونے کے سکے بچت کے مقاصد کے حوالے سے موزوں ہیں۔
ایک گولڈ شوروم کے سیلز آفیسر نے کہا کہ قیمتوں میں کمی کے بعد خریداروں کی آمد اور بسکٹس اور کوائنز کی خریداری زیادہ نظر آ رہی ہے امید ہے کہ آنے والے دنوں میں مزید کمی گاہکوں کو اس جانب آنے پر متوجہ کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت درمیانے وزن کی گولڈ مصنوعات کی طلب زیادہ ہے۔
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں