متحدہ عرب امارات میں گزشتہ ہفتے ویلنٹائن ڈے کے موقع پر آفرز نے گولڈ مارکیٹ میں سونے کے سکوں اور زیورات کی طلب میں بہتری دیکھنے میں آئی۔
الامارات الیوم کے مطابق گولڈ شوروم کے مالکان کا کہنا ہے ویلنٹائن ڈے پر پروموشنل آفرز سے متعدد سٹورز کے کاروبار میں بہتری آئی۔ اس وقت گولڈ مارکیٹ سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے متاثر ہے۔
مزید پڑھیں
-
امارات میں سونا مزید مہنگا، پرانے زیورات کی فروخت بڑھ گئیNode ID: 877908
-
تعطیلات اور نئے سال کی آمد، دبئی میں سونے کی خریداری بڑھنے لگیNode ID: 883652
-
امارات میں سونے کے نرخ بلند ترین سطح پر پہنچ گئےNode ID: 885045
-
دبئی اور شارجہ میں سونے کی فی گرام قیمتوں میں 25.5 درھم تک اضافہNode ID: 885383
ایک گولڈ شوروم کے سیلز مینجر کا کہنا ہے دبئی اور شارجہ میں ایک ہفتے کے دوران سونے کے مختلف قیراط کی قیمتوں میں فی گرام 7.25 درھم سے 5.25 درھم تک کا اضافہ ہوچکا ہے۔ اسی طرح گزشتہ 8 ہفتوں کے دوران 39.75 درھم کا اضفہ ہوچکا ہے۔
امارات میں ہفتے کے اختتام پر 24 قیراط ایک گرام سونے کے نرخ 7.25 درھم اضافے کے بعد 353 درھم ہوچکے ہیں۔ 22 قیراط ایک گرام کے نرخ 328.25 درھم ہیں اس میں اضافہ ساڑھے چھ درھم کا ہوا ہے۔
21 قیراط ایک گراہم کے نرخ 314.75 درھم تک آچکے ہیں۔ ایک ہفتے کے دوران 6.75 درھم کا اضافہ ہوا۔ اسی طرح 18 قیراط میں 5.25 درھم کا اضافہ ہوا ہے اس کے نرخ 269.75 درھم ہوگئے۔
ایک جیولری شوروم کے سی ای او کا کہنا ہے ’گزشتہ ہفتے مارکیٹ میں زیورات کی مانگ دیکھنے میں آئی۔ ویلنٹائن ڈے پر تحائف کی خریداری کی گئی۔ بہت سے سٹورز کی جانب سے آفرز اور نئے ڈیزائنز نے بھی لوگوں کو متوجہ کیا۔ امید ہے ابھی چند دن تک خریداری جاری رہے گی۔
گولڈ شوروم کے سیلز مینجر کا کہنا تھا ویلنٹائن نے گولڈ مارکیٹ میں خریداروں کی آمد کو بڑھایا ہے مارکیٹ میں سونے کے سکے، زیورات کی مانگ میں گزشتہ ہفتے سے اب تک بہتری آئی ہے۔