بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کا ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ
بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا کا ملک میں فوری الیکشن کا مطالبہ
جمعرات 27 فروری 2025 16:47
آئندہ الیکشن میں بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کے جیتنے کے واضح امکانات ہیں۔ (فائل فوٹو: اے ایف پی)
بنگلہ دیش کی اہم سیاسی جماعت کے سربراہ اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا نے ملک میں فوری انتخابات کا مطالبہ کر دیا ہے۔
خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق جمعرات کو بنگلہ دیش نیشنل پارٹی کی سربراہ بیگم خالدہ ضیا نےعبوری حکومت پر زور دیا کہ اپنے آپ کو صرف بنیادی اصلاحات تک محدود کرے تاکہ الیکشن جلد از جلد ہو سکیں۔
لندن سے ویڈیو لنک پر پارٹی کارکنان اور رہنماؤں سے خطاب میں بیگم خالدہ ضیا کا کہنا تھا کہ ’لوگوں کو توقع ہے کہ جلد اور بنیادی اصلاحات کے بعد سب کے لیے قابل قبول الیکش کرائے جائیں گے۔‘