سعودی سول ایوی ایشن کی جنرل اتھارٹی نے قواعد و ضوابط اور ہدایات کی 542 خلاف ورزیوں پراداروں اور افراد کے خلاف 18.8 ملین ریال کے جرمانے عائد کیے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق ایئرلائنز کی جانب سے 111 خلاف ورزیوں کی گئیں، جس میں ایڈوانس پیسنجر انفارمیشن سسٹم اور ٹائم سلاٹ کی شکایات ہر 3.65 ملین ریال جبکہ دیگر نو خلاف ورزیوں پر دو لاکھ 90 ہزار کے جرمانے کیے گئے۔
مزید پڑھیں
مسافروں کے حقوق کے تحفظ سے متعلق 305 خلاف ورزیوں پر 14.4 ملین ریال کے جرمانے ہوئے۔
لائنسنس یافتہ کمپنیوں کو اتھارٹی کے قواعد وضوابط اور ہدایات کی 17 خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 75 ہزار ریال کے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا۔
جبکہ دو کمپنیوں کو لائسنس کے ضوابط کی خلاف ورزی پر 40 ہزار ریال کا جرمانہ کیا گیا۔
افراد کی جانب سے کی جانے والی 92 خلاف ورزیاں سامنے آئیں، جن میں بغیر اجازت ڈرون کے استعمال کی 15 خلاف ورزیوں پر 75 ہزار ریال، حفاظتی ہدایات کی عدم تعمیل اور دوران پرواز مس کنڈکٹ پر 79 ہزار ریال کے جرمانے کیے گئے۔
غیر قانونی طور پر گلائیڈر آپریشنز کی 6 خلاف ورزیوں پر ایک لاکھ 55 ہزار ریال کے جرمانے ہوئے۔