سعودی چینی ٹیم نے السرین میں آثار قدیمہ دریافت کرلیے، تیسرا مرحلہ مکمل
سعودی چینی ٹیم نے السرین میں آثار قدیمہ دریافت کرلیے، تیسرا مرحلہ مکمل
منگل 18 مارچ 2025 21:46
دوسری صدی ہجری میں استعمال ہونے والے سونے کے دینار شامل ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی ثقافتی ورثہ اتھارٹی نے چینی ثقافتی اتھارٹی کے تعاون سے مکہ ریجن کے علاقے اللیث کمشنری کے علاقے السرین میں آثار قدیمہ کی تلاش کا تیسرا مرحلہ مکمل کرلیا۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی عرب اور چین کے مابین آثار قدیمہ کی تلاش کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ اٹھانے اور باہمی تعاون کا معاہدہ طے پایا ہے جس کے تحت اللیث کمشنری میں آثار کی تلاش کا کام شروع کیا گیا تھا۔
دریافت ہونے والے آثار میں مٹی اور پتھر سے بنے ہوئے برتن شامل ہیں( فوٹو: ایس پی اے)
آثار کی تلاش کے دوران کی جانے والی کھدائی سے عہدِ رفتہ میں ایک شہر کی باقیات دریافت ہوئی ہیں جن میں شہر کے گرد فصیل اور اس کے واچ ٹاورز شامل ہیں۔
دریافت ہونے والے آثار میں مٹی اور پتھر سے بنے برتن اور زیبائش کی اشیا کے علاوہ دوسری صدی ہجری میں مروج سونے کے دینار شامل ہیں۔
آثار میں شہر کے مختلف مقامات بھی دریافت ہوئے جن میں مکانوں کی دیواریں اور قبریں شامل ہیں۔