Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے پر فضا مقامات پر افطار کا مزا ہی الگ ہے

اس سال ماہ رمضان کے دوران مملکت کا موسم بھی خوشگوار ہے (فوٹو: سبق)
سعودی عرب کی جنوبی کمشنری فیفا کے خوبصورت قدرتی مناظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے اہل علاقہ افطار دسترخوان کا اہتمام پرفضا مقامات پرکرتے ہیں۔
سبق نیوز کے مطابق اس سال ماہ رمضان کے دوران مملکت کا موسم بھی خوشگوار ہے جبکہ بالائی علاقوں میں سرد ہواوں نے بھی موسم کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔
لوگ بڑی تعداد بالائی مقامات پر افطاری کےلیے دوستوں اور اہل خانہ کے ہمراہ سہ پہر سے ہی پہنچ جاتے ہیں تاکہ اچھے مقامات کا انتخاب کرسکیں۔

بالائی علاقوں میں سرد ہواوں نے بھی موسم کو مزید دلکش بنا دیا ہے۔(فوٹو: سبق)

فیفا پہاڑی سلسلے کے بالائی مقامات پرافطار کرنے والوں کا کہنا تھا  یہاں کے پرفضا موسم اور ہرطرف بکھرے قدرتی حسن سےلطف اندوز ہوتے ہوئے افطار کرنے کا الگ ہی مزا ہے۔
بلندی پر بیٹھ کر بستی کا نظارہ بھی بہت دلکش ہوتا ہے جبکہ ان دنوں موسم بھی بہت خوبصورت ہے اس لیے ہماری کوشش ہوتی ہے کہ روزانہ یہاں افطار کیا جائے۔

 

شیئر: