Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز، شام نے پاکستان کو 0-2 سے شکست دے دی

پاکستان کی عالمی رینکنگ 198 ہے جبکہ شام کی فٹبال رینکنگ 98 ہے
اے ایف سی ایشین کپ کوالیفائرز میں شام نے پاکستان کو صفر کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔
سعودی عرب کے الاحسا فٹبال سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ میں شام نے میچ کے پہلے ہاف میں ایک گول جبکہ دوسرے ہاف میں دوسرا گول کیا۔
شام کی جانب سے پہلا گول 23 ویں منٹ میں احمد فاقا جبکہ دوسرا گول 56 ویں منٹ میں عمر السمومہ نے سکور کیا۔
قبل ازیں پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے اے ایف سی ایشیا کپ میں شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سٹیفن کانسٹنٹائن کو دوبارہ ہیڈ کوچ تعینات کر دیا گیا ہے۔
لاہور میں پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفتر سے جاری کیے گئے بیان میں قومی ٹیم کے اے ایف سی ایشین کپ 2027 کوالیفائرز میں شرکت کی تصدیق بھی کی گئی تھی۔
پاکستان کی عالمی رینکنگ 198 ہے جبکہ شام کی فٹبال رینکنگ 98 ہے۔
ایشین کپ کوالیفائرز کے پاکستان کے گروپ میں دیگر ٹیموں میں شام، افغانستان اور میانمار شامل ہیں۔

شیئر: