Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی فرمان: شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان وزارت خارجہ کے مشیر مقرر

شاہ سلمان نےجمعرات کو دو شاہی فرمان جاری کیے ہیں (فوٹو: ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نےجمعرات کو دو شاہی فرمان جاری کیے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق شاہی فرمان کے تحت شہزادہ خالد بن بندر بن سلطان کو وزارت خارجہ کا مشیر مقرر کیا گیا ہے۔
ایک اور شاہی فرمان کے ذریعے میجر جنرل صالح بن عبدالرحمن بن سمیر الحربی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دے کر ملٹری اپریٹس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

 

شیئر: