نئی دہلی کتاب میلے میں سعودی روایتی رقص ’العرضہ‘ پیش کیا گیا
اتوار 11 فروری 2024 16:54
’العرضہ روایتی رقص کو میلے کے وزٹروں نے بے حد پسند کیا ہے‘ ( فوٹو: سبق)
نئی دہلی کتاب میلے میں سعودی سٹال کے تحت روایتی رقص ’العرضہ‘ پیش کیا گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق العرضہ روایتی رقص کو میلے کے وزٹروں نے بے حد پسند کیا ہے۔
العرضہ یونیسکو کی غیر مادی ورثے کی فہرست میں شامل ہے، یہ تلوار کا رقص ہے اور جب اسے پیش کیا جاتا ہے تو روایتی طور پر نظمیں سنائی جاتی ہیں جو ماہرین کے مطابق گہرے معنی رکھتی ہیں۔
رقص اور تلوار کی حرکت کے درمیان ہم آہنگی کو قومی فخر اور عزت کی نمائندگی قرار دیا جاتا ہے۔
واضح رہے کہ نئی دہلی کتاب میلے میں سعودی عرب اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہے۔
سعودی سٹال ادب، اشاعت اور ٹرانسلیشن کمیشن کے تحت لگایا گیا ہے جس میں مختلف ثقافتی ادارے ایرینٹیج کمیشن، میوزک کمیشن، فلم کمیشن، کلینری ارٹ کمیشن، فیشن کمیشن اور شاہ عبدالعزیز عجائب گھر شامل ہیں۔
سعودی عرب کی ثقافت، فن اور ادب کو اجاگر کرنے کے لیے سمینار منعقد کئے جائیں گے جن میں کھانے اور روایتی پرفارمنگ ارٹس بھی شامل ہیں۔
کتب میلہ 18 فروری تک جاری رہے گا جس میں مملکت کے علاوہ 70 ممالک کے پبلشرز حصہ لے رہے ہیں۔
کتب میلے میں سعودی عرب کے علاوہ برطانیہ، فرانس، اسپین، ترکیہ، روس، امارات، ایران و دیگر ممالک کے نمائندے بھی شرکت کریں گے۔