Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جاپان کے سابق سفیر کا سعودی آرٹسٹ صفیہ بن زقر کو خراج عقیدت

صفیہ بن زقر باصلاحیت آرٹسٹ، انتہائی نفیس، ملنسار اور سرپرست خاتون تھیں۔ فوٹو انسٹاگرام
مصر، عراق اور متحدہ عرب امارات میں جاپان کے سابق سفیر کاتاکورا کونیو نے گذشتہ ہفتے انتقال کر جانے والی سعودی آرٹسٹ صفیہ بن زقر کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔
عرب نیوز کے مطابق کاتاکورا کونیو نے سعودی عرب کے جاپان کے ساتھ ثقافتی تعلقات کو بڑھانے میں خاتون آرٹسٹ کے کردار پر روشنی ڈالی۔
12ستمبر کو 84 سال کی عمر میں وفات پانے والی صفیہ بن زقر کو مملکت میں فائن آرٹ موومنٹ میں ’ماں‘ کے نام سے جانا جاتا تھا اور وہ سعوی ویژن 2030 کی علامت رہی ہیں۔
جاپان میں مملکت کے موجودہ سفیر ڈاکٹر غازی فیصل بن زقر کی خالہ صفیہ بن زقر نے اپنے فن کے ذریعے جاپان اور سعودی عرب کے درمیان ثقافتی روابط کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔
جاپان کی فاؤنڈیشن فار ڈیزرٹ کلچر کے چیئرمین کاتاکورا نے اپنے اور اپنی آنجہانی اہلیہ موٹوکو کے ساتھ انتہائی ملنسار خاتون صفیہ بن زقر کی پیاری اورانمول یادوں کا ذکر کیا ہے۔
سابق سفیر نے بتایا ’صفیہ بن زقر نے ہمارے ساتھ  ہمیشہ گہرے اور ذاتی تعلق کو فروغ دیتے ہوئے ہماری فاؤنڈیشن کے متعدد منصوبوں کا کھلے دل سے خیرمقدم کیا۔

سعودی آرٹسٹ کے ساتھ سفیر کی اہلیہ کی انمول یادیں بہترین سرمایہ ہے۔ فوٹو عرب نیوز

کاتاکورا کونیو نے بتایا ’صفیہ بن زقر نہ صرف باصلاحیت آرٹسٹ تھیں بلکہ نفیس خاتون، محترم دوست اور سرپرست تھیں جن کے فن سے بہت سے افراد مستفید ہوئے۔
سعودی آرٹسٹ کی تخلیقی صلاحیتوں میں ان کا جذبہ واضح نظر آتا ہے ، ان کی پینٹنگز نے آرٹ کی دنیا میں انمٹ نشان چھوڑے ہیں اور ان کی یہ میراث آئندہ نسلوں کے لیے بہت مستفید ہو گی۔

باصلاحیت آرٹسٹ کے عمدہ فن سے بہت سے افراد مستفید ہوئے ہیں۔ فوٹو عرب نیوز

جاپان میں موجودہ سفیر ڈاکٹرغازی فیصل بن زقر نے بتایا ’ ثقافتی عمل دونوں ممالک کے درمیان مستقبل کی دیرپا دوستی میں بنیادی حیثیت رکھتا ہے، میں بطور سفیر اس کی حمایت کرنے کی کوشش کرتا ہوں، ثقافت مشترکہ مفادات اور باہمی اقدار کی طرف بڑھنے کا موقع فراہم کرتی ہے۔
سفیر ڈاکٹر غازی فیصل بن زقر نے مزید بتایا ’ میری آنٹی نے جس ثقافتی مشن  کا آغاز کیا ہے وہ ایک نئے دور کی تشکیل کے لیے ہمیشہ جاری رہے گا۔

نئے دور کی تشکیل کے لیےسعودی آرٹسٹ کا ثقافتی مشن جاری رہے گا۔ فوٹو انسٹاگرام

صفیہ بن زقر ایسی شخصیت تھیں جنہوں نے آئندہ نسل کے لیے فنون لطیفہ کی ثقافت کی تعمیر اور فروغ کے لیے اپنی محنت اور لگن کے ذریعے راہ ہموار کی۔ مملکت میں انہیں تخلیقی فنون لطیفہ کے ثقافتی ورثے کی ’ماں‘ سمجھا جاتا ہے۔
جاپان میں سعودی سفیر بن زقر نے کہا ’دونوں ممالک میں ثقافتی تعلقات قائم رکھنے کے لیے جاپان کی فاؤنڈیشن فار ڈیزرٹ کلچر اور مملکت کی ممتاز فاؤنڈیشنز کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔
 

شیئر: